اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ میں لاپرواہی اور غفلت کے مرتکب روڈ صارفین کو رواں سال کے دوران 1,08680 روپے کے جرمانوں کے ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ غفلت کے مرتکب روڈ صارفین پر نظر رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے ہیں تاکہ اپنی اور دوسروں ی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جا سکے۔