بیجنگ(شِنہوا)8 نومبر چینی صحافیوں کے دن کے طور پرمنایا جاتا ہے، چینی صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جِن پھِنگ نے متعدد مواقع پر صحافیوں سے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مختلف مواقع پر کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے خیالات اور پالیسیوں کو عوام تک بہتر طور پر پہنچانے، وقت کی تبدیلی کو ریکارڈکر نے، معاشرتی پیشرفت کو فروغ دینے اور صداقت وانصاف کو برقرار رکھنے کے لئے صحافیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔جو لوگ عوامی مواصلات پر کام کر رہے ہیں انہیں نئی چیزیں سیکھنی چاہئیں، نئے شعبوں کو جانیں، افق کو وسیع کریں،اپنی جامع صلاحیتوں کو بہتر بنائیں اور مزید شعبوں میں تحقیق کریں۔ انہیں نچلی سطح تک جانے کیلئے رضامند ہونا چاہئے اور واضح مشاہدہ کرنے،گہرائی میں سوچنے اورطاقت کے ساتھ لکھنے کی صلاحیت بہتر بنانی چاہئے۔معلومات میں انقلاب کے نتائج کو تیز رفتاری کے ساتھ مربوط آل میڈیا مواصلات کافریم ورک بنانے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ہمیں نئے تصورات،دائرہ کار اور تاثرات کے ساتھ غیرملکوں سے متعلق مواصلات کو بہتر بنانا چاہئے جو چین اور باقی دنیا دونوں ہی سمجھتے ہوں،اپنے ملک کی سچی کہانی سنانے اور اپنی آواز سنائے جانے کے قابل بنانا ہے۔