ہارون آباد(نامہ نگار) ہارون آباد کے نواحی گائوں گلشن کالونی چک 20تھری آر اضافی بستی کی رہائشی رفیہ بی بی جوکہ اپنے خاوند محمد زبیر سکنہ مومن آباد سے گھریلو ناچاقیوں پر ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی جن کو لینے خاوند محمد زبیر اپنے بھائی جبار اور محمد شہزاد کے ہمراہ اُن کے گھر آیا ہوا تھا جہاں پر اُن کی سسرالیوں کیساتھ ہاتھا پائی ہوگئی۔
، جہاں پر انہوں نے رفیہ بی بی پر تشدد کرتے ہوئے اُس کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ کر ویڈیو بنالی ، میڈیا پر خبر شائع ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی ، تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان بالا کیخلاف مقدمہ درج کر دیا ۔