حضرو(نمائندہ نوائے وقت ) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد682 ہوگئی ہے۔ 21افراد فوت ہوئے۔632 افراد صحت یاب ہوئے۔ گھروں میں29افرادقر نطینہ میں ہیں.21223 افراد کی سکریننگ کی گئی۔ 17781افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ہے.15657افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور1442 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ زیر علاج اور قر نطینہ میں موجود افراد کی مجموعی صحت بہترہے۔کوورناوائرس کے 62 کنفرم اور مشتبہ مر یضوں کے فوت ہونے پر محفوظ تد فین کی گئی ہے.اموات کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق 682 مثبت کیسزمیں سے 21،ہسپتال میں داخل مشتبہ افراد میں سے 04 اور ہسپتالوں سے باہر 37 کنفرم افرادفوت ہوئے۔ڈاکٹر آصف نیازی نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔
ڈاکٹرآصف نیازی
ضلع اٹک میں کرونا کے 682 کیسزسامنے آچکے ہیں،ڈاکٹرآصف نیازی
Nov 09, 2020