مقتدرہ قومی زبان کے زیر اہتمام دو روزہ عالمی اقبال کانفرنس کا آج انعقاد کیا جائیگا

اسلام آباد(نا مہ نگار)ادارہ فروغ قومی زبان(مقتدرہ قومی زبان) اسلام آبادکے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں09 اور10 نومبرکودو روزہ عالمی اقبال کانفرنس’’اقبال اور اردو‘‘ کا انعقاد اپنے اردو آڈیٹوریم میں کر رہا ہے۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس میں دنیا بھر کے اقبال شناس شاعر مشرق اور اردو زبان کے حوالے سے اپنے زریں خیالات کا اظہار کریں گے۔9نومبر5بجے شام اس عالمی اقبال کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ، قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن شفقت محمود ہوں گے۔ شریف بقا (برطانیہ) اور جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال مہمانان اعزاز ہوں گے۔مجلس صدارت میں پروفیسر فتح محمد ملک، افتخار عارف، ڈاکٹر خالد مسعود، ڈاکٹر اینا سوواروا(روس)، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ڈاکٹر سویا مانے یاسر(جاپان)، ڈاکٹر ابراہیم محمد ابراہیم (مصر)، اشفاق حسین (کینیڈا) اور ڈاکٹر علی بیات (ایران) شامل ہیں۔ دوسرے دن 10 نومبرکوپہلی نشست کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ایوب صابر اور ڈاکٹر تحسین فراقی جبکہ مہمانان اعزاز منیب اقبال اور ڈاکٹر ولاسید(مصر) ہوں گے۔دوسری نشست کے مہمانان خصوصی ڈاکٹر اسلم انصاری، ڈاکٹر نجیب جمال جبکہ مہمانان اعزاز ڈاکٹر لدمیلا ویسی لیوا(روس) ، ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر اور آغا گل ہوں گے۔اختتامی نشست کی مہمان خاص غزالہ سیفی، پارلیمانی سیکریٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویڑن ہوں گی جبکہ مہمانان اعزاز ڈاکٹر ریاض مجید اور زاہد زاہد منیر عامر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...