رحیم یار خان ( احسان الحق سے) طویل ترین عرصے تک سینیٹر اور نائب صدر رہنے کے باوجود 2015ء میں جب جو بائیڈن کے بیٹے کوکینسر کا عارضہ لاحق ہوا تو اس کے مہنگے علاج کے لئے جو بائیڈن کا اپنا گھر تک فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن اس وقت کے امریکی صدرباراک حسین اوباما نے انہیں اپنے جیب سے بچے کے علاج کے لئے قرض حسنہ دے کر جو بائیڈن کا گھر فروخت ہونے سے بچا لیا تھا۔ سیاسی پنڈتوں کے مطابق جو بائیڈن کے امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد امریکہ کی پاکستان، سعودی عرب، ایران، ترکی، چین اور روس سے متعلق بنیادی پالیسیوں میںکچھ تبدیلیاں متوقع ہیں تاہم جو بائیڈن کا اصل امتحان امریکیوں کو کرونا وائرس سے بچانا اور گرتی ہوئی امریکی معیشت کو سنبھالا دینا ہے۔
امریکہ کی پاکستان‘ سعودی عرب‘ ایران‘ ترکی چین‘ روس سے متعلق پالیسی میں تبدیلی متوقع
Nov 09, 2020