سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی افواج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوںکو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ میں ہی ایک حملے کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کے4 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں بھارتی فوج کاافسر، 2 اہلکار اور ایک بارڈر سکیورٹی فورس کا اہلکار شامل ہے۔