لاہور (نوائے وقت رپورٹ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت عوام پر تو بوجھ بنی ہے یہ اپنے ووٹرز، سپورٹرز پر بھی بوجھ بن گئی ہے۔ سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جس وزیر نے مریم نواز کے متعلق جو زبان استعمال کی ہے ان لوگوں سے گِلا کرنا نہیں بنتا، کیونکہ ان سب کا مجموعہ بنایا جائے تو ان کا لیڈر عمران خان بنتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مریم بہادری کے ساتھ باپ کا بیانیہ لے کر نکلی ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پی ڈی ایم متحد رہے گی، ہمارا ایجنڈا اختلافی نہیں، آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزرتے دن کے ساتھ منزل کے قریب آرہے ہیں،جبکہ حکومت کمزور ہورہی ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی کامیابی سے امریکہ کی ساکھ بحال ہوگی، ٹرمپ دورِ حکومت میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا گیا۔
حکومت اپنے ووٹرز، سپورٹرز پربھی بوجھ بن گئی: خواجہ آصف
Nov 09, 2020