چینی صدر شی جن پنگ کی جانب  سے سیچوان‘ تبت ریلوے لائن کی  تعمیر کے حوالے سے اہم ہدایات 

اسلام آباد (نیٹ نیوز) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر  اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی جن پنگ نے حال ہی میں سیچوان تبت ریلوے لائن کی تعمیر کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سیچوان‘ تبت ریلوے کی تعمیر نئے دور میں تبت کی ترقی  کے لئے پارٹی کی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔ مغربی خطے بالخصوص سیچوان اور تبت کی معاشی و معاشرتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے قومی اتحاد اور سرحدی استحکام کو یقینی بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سیچوان‘ تبت ریلوے کے ساتھ ساتھ کھیتوں کی صورت حال، ارضیات اور آب و ہوا کی صورت  حال بہت پیچیدہ ہے۔ یہاں کے قدرتی ماحولیاتی عوامل  نازک ہیں اور تعمیراتی کام میں ایسی دشواریوں کا سامنا ہے جو شاید ہی دنیا کے کسی اور خطے میں ہوں۔ اس لئے ضروری ہے کہ چین کے سوشلسٹ نظام کے فوائد کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا جائے تاکہ اس شاندار اور مشکل تاریخی کام کو انجام دیا جاسکے۔ اس حوالے سینیشنل ریلوے گروپ کو مرکزی ذمہ داری کو ادا کرنا چاہیے،متعلقہ یونٹوں اور سیچھوان اور تبت صوبوں کو لازمی طور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور اس عمل کو احتیاط سے انجام دینا چاہئے۔ اس ریلوے لائن کو تعمیر کرنے والوں کو"دو سڑکوں" اور چنگھائی‘ تبت ریلوے لائن  کی روح کو آگے بڑھانا چاہئے۔سائنسی تعمیرات ، محفوظ تعمیرات اور ماحول دوست تعمیرات  کے تصورپر عمل پیرا رہتے ہوئے اعلیٰ معیار کے ساتھ اس منصوبے کی تعمیر کو  فروغ دیں ، اور جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر میں نئی شراکت کریں۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی ریاستی کونسل کے وزیراعظم لی کھہ چیانگ نے ہدایات دیں کہ  سیچوان۔تبت ریلوے کی تعمیر پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی ہدایات کی روشنی میں اور طویل مدتی تناظر کی بنیاد پر کی گئی ایک اہم اسٹریٹجک حکمت عملی ہے۔واضح رہے کہ سیچوان‘ تبت ریلوے کا  چنگ ڈو  ‘یاآن سیکشن  دسمبر 2018 میں آپریشن کے لئے کھول دیا گیا تھا ، اور لہاسہ۔نائنگ چی سیکشن کی تعمیر کا کام جون 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔ منصوبہ اس وقت آسانی سے چل رہا ہے۔اس وقت شروع ہونے والا یاآن۔ نائنگ چی  سیکشن صوبہ سیچوان اور تبت خود اختیار علاقے میں واقع ہے۔ یہ لائن یاآن ، سیچوان سے شروع ہوتی ہے اور تبت میں نائنگ چی کے مقام پر اختتام پذیر ہوتی ہے۔ یہ چین میں قومی درجے میں صف اول کا دو رویہ ریلوے ٹریک ہے۔ نئی تعمیر شدہ  لائن 1011 کلومیٹر لمبی ہے اور اس پر 120 سے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چل سکتی ہے۔ اس منصوبے کی تیاری اور عمل درآمد نیشنل ریلوے گروپ کی جانب سے سر انجام دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن