عمران‘ وفاقی وزراء کے گلگت میں جلسوں کیخلاف شیری رحمان نے الیکشن کمشن سے رجوع کر لیا

 اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)  پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے موقع پر وفاقی وزرا کی جانب سے کیے جانے والے دوروں کو دھاندلی قرار دیدیا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی  رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی پی نے جی بی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمشن سے رجوع کر لیا ہے۔ انھوں نے کہا وزیر اعظم کو اگر کلین چٹ دیدی گئی ہے تو یہ باعث تشویش ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن پر ہم نے الیکشن کمشن سے رجوع کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا پیپلز پارٹی نے الیکشن کمشن کو تمام تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، وزیر اعظم اور وزرا سرکاری وسائل کا استعمال کر کے وعدے کرتے پھر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا وزیر اعظم اور وفاقی وزرا کے دورے واضح قبل از انتخابات دھاندلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...