میلسی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سیاسی شخصیت میاں محمد عاصم ارائیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی کی وائس چیئرمین شپ سے استعفیٰ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر دیا ہے تا ہم ہمارے دروازے علاقے کی عوام کیلئے دن رات کھلے ہیں اور عوام کی خدمت کسی بھی عہدے کی مرہون منت نہیں ہم نے ہر دور میں عوام کے حقوق کیلئے ڈٹ کر جدوجہد کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ استعفے کی پس پردہ وجوہات بارے وہ جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں تفصیل سے آگاہ کریں گے ۔
عاصم ارائیں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل ضلع وہاڑی کے وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفا دیدیا
Nov 09, 2020