قاتلوں کی عدم گرفتاری پر مقتولین کے ورثاء مشتعل

Nov 09, 2020

ٹنڈو آدم (نامہ نگار ) ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانہ کی حدود میں دو ماہ قبل بس اسٹاپ تارا باغ پر منشیات فروشوں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان شاہد خاصخیلی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے خاصخیلی برادری کی جانب سے حاجی غلام قادر خاصخیلی۔ مولا بخش خاصخیلی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ میڈیا کلب ٹنڈوآدم پہنچی جہاں پر ورثاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ گذرنے کے باوجود پولیس نے شہید اکبر خاصخیلی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ قاتل آزاد گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سی ایم ہائوس کراچی کے سامنے احتجاج کرینگے۔

مزیدخبریں