میرپورخاص ، یومیہ لاکھوں کمانے والی مسافر ٹرینیں بحال نہ ہوسکیں 

Nov 09, 2020

میرپورخاص(بیورورپورٹ)  سات ماہ قبل ملک بھر میں لاک ڈاون لگایا گیا تو ملک بھر کی طرح میرپورخاص سے کراچی چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی بند کر دی گئی تھیں لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹرین سروس دوبارہ شروع کر دی گئی مگر میرپورخاص سے کراچی اور حیدرآبا د چلنے والی ٹرینیں تاحال بند پڑ ی ہیں جس کی وجہ سے تاجر برادری اور عام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ریلوے انتظامیہ نے ٹرین سے سفر کرنے والوں کو پرائیویٹ مسافر بس مالکان کے حوالے کر دیا ہے واضع رہے کہ میرپورخاص سے کراچی اور حیدرآباد صبح شام شاہ لطیف ایکسپریس مہران ایکسپریس اور ماروی ایکسپریس ٹرین چلتی تھی جس سے ریلوے کو یومیہ ایک اندازنے کے مطابق لاکھوں روپے کی آمدنی ہوتی تھی اور یہ ٹریک ایک منافع بخش ٹریک تصو ر کیا جاتا ہے میرپورخاص کا ریلوے اسٹیشن ڈویژن بھر کا واحد ریلوے اسٹیشن ہے جہاں سے تھرپارکر مٹی عمرکوٹ سانگھڑ کھپروجھڈو نوکوٹ ڈگری میرواہ گورچانی کے رہاشی اندرون ملک سفر کرنے کے لیے کراچی اور حیدرآباد جانے کے لیے میرپورخاص ریلوے اسٹیشن کا رخ کرتے ہیں مگر سات ماہ سے ٹرین سروس بند ہونے سے ڈویژن بھر کے لاکھوں افراد پریشان اور پرائیویٹ گاڑیوں سے سفر کر نے پر مجبور نظر آتے ہیں ڈویژن بھر کی عوام نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ڈی ایس ریلوے ارشد سلام خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ میرپورخاص سے کراچی اور حیدرآباد کے لیے بند ٹرین سروس دوبارہ بحال کی جائے ۔

مزیدخبریں