شاعرمشرق علامہ محمداقبال کا143واں یوم پیدائش،مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

Nov 09, 2020 | 09:08

ویب ڈیسک
شاعرمشرق علامہ محمداقبال کا143واں یوم پیدائش،مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب
شاعرمشرق علامہ محمداقبال کا143واں یوم پیدائش،مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب
شاعرمشرق علامہ محمداقبال کا143واں یوم پیدائش،مزار پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

حکیم الامت اور شاعرمشرق علامہ محمد اقبال ؒ کا143واں یوم پیدائش آج ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر کو 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور آبائی شہر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد لاہور چلے گئے۔

شاعر مشرق نے لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی سے فلسفہ میں

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910 میں وطن واپسی کے بعد وکالت شروع کی۔

1930 میں آپ نے الہٰ آباد کے مقام پر آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے تاریخ خطبہ دیا جس میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔

علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر چاروں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے اور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

علامہ اقبال ؒکے یومِ ولادت پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈر نعمت اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ نےمزار اقبال پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ اس سے پہلے یہ ذمہ داری پاکستان رینجرز کے پاس تھی۔

مزیدخبریں