اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے حکومت کو فرق نہیں پڑسکتا: سعید ورک 

Nov 09, 2020

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ، ثناء اللہ زہری کے بعد رائے منصب علی ڈوگر کا بھی ( ن ) لیگ چھوڑنے کا عندیہ کرپٹ ٹولے پر مشتمل اس جماعت کی سیاسی ساکھ کے خاتمہ کا کھلا ثبوت ہے نواز شریف کے فرار کے بعد پارٹی خود بخود بکھر رہی ہے حکومت کو کوئی سازش کرنے کی ضرورت نہیں حکومت عوامی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اپوزیشن کی احتجاجی تحریک سے حکومت کو کوئی فرق نہیںپڑسکتا، اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ نوازشریف کا بھارت نواز بیانیہ پٹ چکا ہے ،اگلے چند روز میں( ن) لیگ نشان عبرت ہوگی ،عوام کے نواز لیگ سے دوری اختیار کرنے کے بعد اب اس جماعت کے رہنما بھی تیزی سے وفاداریاں تبدیل کررہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ لندن میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف جس نے بھی بات کی تاریخ نے اسے عبرت کا نشان بنادیا ۔

مزیدخبریں