پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی میچز کے لیے لاہور قلندر کے آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کراچی پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک سے قبل جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈین ویلاس اور کیمرون ڈیلپورٹ، انگلینڈ کے فاسٹ بولر ثاقب محمود، روی بوپارا اور ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن کراچی پہنچے تھے۔واضح رہے کہ کراچی پہنچنے والے کرکٹرز کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے جبکہ ایونٹ کے میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔