میلانیا کا ٹرمپ کو شکست تسلیم کرنے کا مشورہ

Nov 09, 2020 | 16:51

ویب ڈیسک

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے شوہر کو جوبائیڈن سے شکست تسلیم کر لینے کا مشورہ دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میلانیاحلقے کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر ٹرمپ کو جوبائیڈن سے شکست تسلیم کر لینے کا مشورہ دے رہی ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے   کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میلانیا نے اگرچہ انتخابات کے بارے میں عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، تاہم وہ شوہر کو نجی طور پر مشورے دینے میں پیش پیش ہیں۔دوسری جانب یہ دعوی بھی سامنے آیا ہے کہ میلانیا شدت سے وائٹ ہائوس چھوڑنے کی منتظر ہیں۔ٹرمپ حکومت کی سابق عہدیدار اسٹیفنی ووک آف نے دعوی کیا ہے کہ میلانیا شدت سے وائٹ ہاس چھوڑنے کی منتظر ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاس چھوڑنے کے ساتھ ہی میلانیا طلاق لے لیں گی۔سابق حکومتی عہدیدار اسٹیفنی ووک آف کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کے ساتھ ہی اپنی بیوی کھونے کا بھی صدمہ برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ میلانیا ٹرمپ اپنے شوہر سے جلد طلاق لینے جا رہی ہے۔

مزیدخبریں