کراچی کنگز کے ایم عامر، عمر خان، انٹرنیشنل پلیئرز ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈیک والٹن نے بھی کراچی میں اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے ایم عامر، عمر خان، انٹرنیشنل پلیئرز ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ اور چیڈیک والٹن نے بھی کراچی میں اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا۔ پاکستان آمد والے تمام غیرملکی کھلاڑی 24 گھنٹے قرنطینہ کا عمل پورا کرنے کے لیئے بائیو سکیور ماحول میں رہنے کے بعد پریکٹس کا آغاز کرینگے۔ کراچی کنگز انتظامیہ کے اعلامیئے کے مطابق ایسے قومی کھلاڑی جو زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیئے مصروف ہیں وہ اور غیر ملکی کھلاڑی جو آئی پی ایل کھیل رہے ہیں جلد ٹیم کو جوائین کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن