او آئی سی کے خصوصی نما ئندہ  برائے جموں و کشمیرکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

Nov 09, 2021


اسلام آبا د (خصوصی نامہ نگار)او آئی سی کے خصوصی نما ئندہ  برائے جموں و کشمیر یوسف الدوبے نے وزارت خارجہ میں  سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی، ملا قات کے دوران سیکر ٹر ی خارجہ نے بھارت جارحیت اور مقبو ضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا مالیو ں سے آگا ہ کیا ۔تر جما ن دفتر خارجہ کے مطا بق ملا قات میں  او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل (اے ایس جی) برائے انسانی امور مسٹر تارگ بخیت اور او آئی سی وفد کے دیگر سینئر ممبران بھی شر یک تھے۔ ملا قات کے دوران سیکر ٹر ی خارجہ سہیل محمو د نے خصوصی نما ئند ہ برائے جمو ں و کشمیر  کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  دورے سے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے او آئی سی کی پرعزم حمایت کا اعادہ کیا۔ امت اسلامیہ کی اجتماعی آواز کے طور پر یہ ثابت قدم اور اصولی موقف ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے تقویت کا باعث تھا۔ سیکر ٹر ی خارجہ نے مقبوضہ جمو ں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد سے بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق اور آزادی سے انکار کیا، کشمیری قیادت کو نا حق نظر بند اور قتل کیاجبکہ بھارتی افواج نے نہتے کشمیر یو ں کو  تشدد کرکے معذورکیا۔ سیکر یٹری خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی اقداماتجن میںہندوستانی شہریوں کو 4.2 ملین سے زیادہ ڈومیسائل جاری کرنے کا مقصد کشمیریوں کو حق رائے دہی سے محروم کرنا اور مقبو ضہجمو ں و کشمیرکی مسلم اکثریت کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا ہے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مزیدخبریں