یورپی،امریکی پروازو ں کی بحالی ، انٹر نیشنل ٹیم سول ایوی ایشن کا آڈٹ کریگی


راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم یورپ اور امریکہ کی پروازوں کی بحالی کیلئے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ کریگی ، اطلاعات کے مطابق  آئی سی اے او ،یو ایس او اے پی کا9رکنی وفد جنیان نی کی سربراہی میں پرائمری ایو ی ایشن آپریشن اور خصوصی ایوی ایشن آپریشن ریگولیشن ،سو ل ایوی ایشن آر گنائزیشن، ذاتی لائسنسنگ اور ٹریننگ، ایئر کرافٹ آپریشن، قابل پرواز طیاروں،حادثات اور واقعات کی انکوائری، فضائی رابطہ سروس،ہوائی اڈوں اور زمینی معاونت کی چھان بین کر کے رپورٹ جاری کر ے گا، رپورٹ کے مثبت آنے پر پاکستان کی پروازوں کوامریکہ اور یورپ کیلئے اجازت دے دی جائے گی، آڈٹ رپورٹ کا دورانیہ29نومبر تا 10 دسمبر ہو گا، انٹرنیشنل ایوی ایشن آگنائزیشن پاکستان میں ایوی ایشن کے اندر 8 شعبوں کا جائزہ لے گی۔

ای پیپر دی نیشن