خواتین کو چھاتی کے کینسر کی سنگینی کو سمجھنا ہو گا ،بیگم ثمینہ علوی  


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے ہر سال چھاتی کے کینسر کی وجہ سے 40,000 اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں اور اپنی صحت کے بارے میں فکر مند ہوں، چھاتی کے کینسر کی علامات کو جانیں اور ہر ماہ پانچ منٹ کے خود تشخیصی معائنہ کے معمول پر عمل کریں۔ ترلائی رورل ہیلتھ سنٹر میں منعقدہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مرض کی تشخیص سے مریض کی جان بچانے کے 98 فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ ہر ماہ پانچ منٹ کا وقت نکالنا عورت کے لئے جسم میں کسی بھی خرابی کا پتہ لگانے کے لئے انتہائی ضروری ہے جس کے بعد فوری طبی امداد حاصل کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن