صنعتی شعبہ کیلئے گیس مہنگی کرنے سے افراط زرمیں اضافہ ‘میاں زاہد

Nov 09, 2021


کراچی(کامرس رپورٹر) آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پٹرولیم کے بعد اب صنعتی شعبہ کے لئے گیس مہنگی کرنے سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہوگا جبکہ سینکڑوں کاروباربند ہوجائیں گے جس سے بے روزگاری بڑھے گی جبکہ محاصل کم ہو جائیں گے جس سے ایف بی آر کے اہداف متاثر ہونگے، حکومت صنعتی شعبہ کے لئے سستی گیس کی سہولت واپس لینے کے فیصلے کے مضمرات پردوبارہ غور کرے، آئی ایم ایف کے دباؤ پرکئے جانے والے فیصلوں سے عوام اورمعیشت متاثر ہوگی اورایل این جی کی خریداری میں تاخیر اور ضرورت سے کم خریداری کا ملبہ عوام پرڈالنا غلط پالیسی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے عالمی بحران کی وجہ سے ایل این جی کی قیمت مقامی گیس سے پانچ گنا زیادہ ہوچکی ہے

مزیدخبریں