آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ٹی20ڈس ایبلڈکرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز

Nov 09, 2021


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ڈس ایبلڈ نے اکرام اللہ کی جارحانہ سنچری کی بدولت آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف ساتویں نیشنل ٹی20ڈس ایبلڈ ٹی 20کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں کوئٹہ بولان کو 51رنز سے شکست دے کر افتتاحی میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنالی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی شاہدآفریدی فائونڈیشن کے سی ای او رضوان احمد نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائرکٹر اور پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیر الدین انصاری ،ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل کامران اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ڈس ایبلڈ کرکٹ کا میگا ایونٹ ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہا ہے جس پر میں پی ڈی سی اے کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ڈس ایبلڈ افراد کو کھیل کے میدان میں لانا کسی جہاد سے کم نہیں ۔پہلے میچ میں کراچی ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 184رنز بنائے۔ رائوجاوید نے 56رنز ناٹ  آئوٹ اسکور کیے جبکہ اکرام اللہ نے 51رنز بنائے۔ کوئٹہ بولان کے ابو بکر اور سفیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں کوئٹہ بولان کی ٹیم 8وکٹوں پر133رنز بنا سکی۔دائود نے27اور سید مستفیض نے 23رنز بنائے۔ کراچی ڈس ایبلڈ کے رائو جاوید نے دو وکٹیں حاصل کیں ،انہیں مین  آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ دوسرے میچ میں بھی کراچی ڈس ایبلڈ نے کوئٹہ بولان کو 76رنز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کراچی ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیل کر 183رنز بنائے ،اکرام اللہ نے شاندار113رنز بنائے جبکہ صادق شاہ نے29رنز اسکور کیے۔ جواب میں کوئٹہ بولان کی ٹیم 107رنز بناسکی۔ ظہیر علی نے23اور ایاز نے18رنز بنائے ،کامران خان اور ہارون رشید نے دو دو وکٹ لیے۔ منگل کو ئٹہ کا مقابلہ حیدر آباد سے ہوگا۔

مزیدخبریں