ڈوٹن کی شاندار سنچری،ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمنز کو پہلاون ڈے،ہرا دیا


کراچی (رپورٹ منیر احمد)ڈوٹن کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمنز کو 45رنز سے ہرا کر پہلا ون ڈے جیت لیا اور تین ایک روزہ سریز میں 1-0سے برتری حاصل کر لی ۔ڈینڈرا ڈوٹن کے 146 گیندوں پر 132 اور ہیلی میتھیوز کے آل راؤنڈ  کھیل نے ویسٹ انڈیز ویمنز  کو کامیابی دلا دی۔ دونوں بیترز کے 119 رنز کی پارٹنر شپ نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 253 تک پہنچا دیا، جس کے بعد ان کے باؤلرز نے وقفے وقفے  وکٹیں لیں اور میزبان ٹیم کو 9 وکٹ پر 208 رنز تک محدود کر دیا۔ مہمان ٹیم کی اوپنرز ڈوٹن اور رشدا ولیمز نے  44رنز اچھا آغاز فراہم کیا ۔ کیشونا نائٹ تیسرے نمبر پر آئیں، پھر 13ویں اوور میں بغیر کوئی رن بنائے ریٹائر ہو گئیں۔ کپتان اسٹیفنی ٹیلر، اگلے بلے باز، کریز پر زیادہ دیر نہیں ٹھہرے، انہوں نے 11 گیندوں پر 6 رنز بنائے جس کے بعد میتھیوز  اور ڈوٹن  نے  شاندار 119رنز کی پارٹنر شپ قائم کی میتھیوز نے 58 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی۔ جلد ہی ڈوٹن کی باری تھی کہ وہ اپنا بڑا سنگ میل طے کرے، کیونکہ اس نے 124 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ انعم امین  پہلے 42ویں اوور میں میتھیوز کو آئوٹ کیا اور 47ویں اوور میں ڈوٹن کو واپس بھیجا۔ امین اور فاطمہ ثناء نے اپنے آخری چار اوورز میں ویسٹ انڈیز کو زیادہ سکور نہیں کرنے دیا۔ امین نے اس کے بعد کیسیا نائٹ اور شیمین کیمبیل کو آؤٹ کیا - جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی وکٹ دوسرے اوور میں گنوائی، سدرہ امین 2 رنز بنا کر شکیرا سیلمان کا شکار بن گئیں۔ ۔ ارم جاوید (34 پر 40) اور کائنات امتیاز چوتھی وکٹ کے لیے اپنی نصف سنچری شراکت سے چیزوں کو تھوڑا سا مستحکم کیا لیکن دونوں میتھیوز کا شکار ہوگئے۔ نمبر 6 پر موجود عالیہ ریاض نے پھر 61 گیندوں پر 46 رنز بنائے لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی  نہ ٹہر سکا ۔ پاکستان بالآخر 46 رنز سے ڈھیر ہو گیاویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ پر 253  بنائے اور پاکستان کو 9 وکٹ پر 20 آئوٹ کرکے 45 رنز سے ہرا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...