کراچی ویٹرنز سپر فٹبال کپ ، کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز نے جیت لیا 


کراچی(اسپورٹس رپورٹر)کراچی ویٹرنز فٹبال کپ ٹورنامنٹ 2021 کا فائنل کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز  نے جیت لیا۔فاتح ٹیم نے دوسرے ہاف میں سر جانی ڈین ویٹرنز کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کرلیا۔ مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر اسپورٹس عظمیٰ اسماعیل، مہمانِ اعزازی سابق ممبر کانگریس پی ایف ایف علی بہار بروہی تھے۔ اس موقع پر عظمیٰ اسماعیل نے کہا کہ ملک میں فٹبال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ یہاں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔  طلباء تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں۔ سابق سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اعظم خان نے کہا کہ پی ایف ایف فٹبال کو گراس روٹ لیول پر مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔ ایڈیشنل  کمشنر ایف بی  آر مشکور علی نے کہا کہ معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر عثمان علی خان، سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیم پٹنی، ناصر اسماعیل، ضمیر اسلام، اقبال جونیئر،شہزاد چمن، نومی مارٹن، وسیم ریاض، انیس، عزیز، محمد صادق، میچ کمشنر احمد علی واسطی، ریفری سید اعجاز حسین، اسلام انصاری، نصیر الدین پپوو دیگر بھی موجود تھے۔ بعدازاں مہمانِ خصوصی عظمٰی اسماعیل نے ونر اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔ فیئر پلے ٹرافی اسلم میموریل ویٹرنز ٹیم کو دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...