عدالت نے آفیشل اسائنی کو موہٹہ پیلس تحویل میں لینے سے روک دیا

Nov 09, 2021


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آفیشل اسائنی کو قصر فاطمہ المعروف موہٹہ پیلس تحویل میں لینے سے روک دیا۔  سنگل بینچ کے حکم کے خلاف سندھ حکومت کی اپیل کی سماعت  کے موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت تک حالت جوں کی توں برقرار رکھنے کا حکم صادر کیا۔ عدالت نے فریقین کو 18 نومبر لیے نوٹس جاری کردیا۔ موہٹہ پیلس گیلری ٹرسٹ کی فریق بننے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔ سنگل بینچ نے آفیشل اسائنی کو قصر فاطمہ تحویل میں لینے اور موہٹہ پیلس کا نام تبدیل کرنے اور میڈیکل کالج کے قیام کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ 30 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے قصر فاطمہ کی اصل شکل اور ثقافتی ورثے کی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے میڈیکل کالج بنانے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔

مزیدخبریں