کامرہ کینٹ (نامہ نگار) وائلڈ لائف پنجاب ضلع اٹک کے افسران کی غفلت سے نایاب پرندوں کے شکار سے ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، سکریٹری وائیلڈ لائف پنجاب کی جانب سے شکار کے سیزن کی باقاعدہ شروعات سے قبل ہی تحصیل حضرو، تحصیل اٹک، لارنسپور تربیلہ روڈ اور دریائے سندھ کے اردگرد شکاریوں نے تیتر اور دوسرے نایاب ہجرت کر کے آنے والے پرندوں کا نسل کش شکار شروع کر دیا ہے، یہ مقامی اور دوسرے علاقوں سے آنے والے شکاری موٹر سائیکلوں پر اپنے پوائینٹر کتوں کے ساتھ یہاں صبح اور بعداز دوپہر پہنچ جاتے ہیں اور علاقہ میں موجود ان پرندوں کا گزشتہ دو ہفتوں سے صفایا کر رہے ہیں، اس حوالہ سے سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر سیکریٹری وائیلڈ لائف پنجاب شاہد زمان اور راولپنڈی ڈویژن کے وائیلڈ لائف کے افسران نے فوری ایکشن نہ لیا تو یہ پرندے ختم ہو جائیں گے۔
کامرہ و نواح میں نایاب پرندوں کا بے دردی سے شکار جاری
Nov 09, 2021