گوجر خان، اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چور گھروں سے نقدی چراکر فرار

Nov 09, 2021

گوجرخان (نامہ نگار)گوجرخان، چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، اہل خانہ کی غیر موجودگی میں چور دو گھروں سے نقدی چراکر فرار، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں،منظور اقبال سکنہ بڑکی بدھال نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا واپس آکر دیکھاتو گھر کے تالے ـٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا ہوا تھا جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر میں موجود نقدی مبلغ 55ہزار روپے کسی نے چوری کر لیے ہیں ادھرمحمد یاسر قریشی سکنہ وارڈ نمبر19 نے پولیس تھانہ گوجرخان کو بتایا کہ اس کا بھائی فیصل احمد گھر کو تالا لگا کر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنے سسرال گیا ہوا تھا اور گھر کی دیکھ بھال میرے حوالہ کر گیا گزشتہ رو ز میں نے آکر دیکھا تو گھر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا اور سامان بکھرا ہوا تھا اور گھر میں موجود 35ہزار روپے نقدی اور سونے کی بالی موجود نہ تھی جسے کسی نے چوری کرلیا ہے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے 

مزیدخبریں