دربار عالیہ چورہ شریف میں سہ روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر

فتح جنگ +مٹھیال(نامہ نگار)سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف پیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی کی زیر سرپرستی ضلع اٹک کے معروف صوفی بزرگ نور محمد چوراہی اور فقیر محمد چوراہی کا سہ روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گیں عرس مبارک کے دوران علاقہ کی فضا اللہ ہو اور درود و سلام کے ورد سے مہکتی رہی جید علمائے کرام نے قرآن و حدیث کا درس دیاپیر سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا ہے کہ بحرانوں سے نجات کیلئے ملک میں مصطفوی نظام رائج کیا جائے اور آئین و قانون کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالا جائے اسلام سے دوری ہی مسائل کا موجب بن رہی ہے انہوںنے کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے رشد و ہدایت کا منبع ہیں برصغیر میں اسلام کی تبلیغ کیلئے اولیائے کرام کا کردار نمایاں رہا اختتامی دعا سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف سید محمد شبیر علی شاہ گیلانی نے کرائی اس موقع پر وطن عزیز ،عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ملک بھر کے دور دراز علاقوں کے علاوہ بیرون ممالک میں مقیم مریدین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن