گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر ملک کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے،والدین،اساتذہ اور علماء کرام خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، ریچ ایوری ڈور مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندہ ڈاکٹر معاذ،یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹر عامر الدین چوہان،ڈویژنل فوکل پرسن ڈبلیو ایچ و ڈاکٹر سعید اللہ خان، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر لطیف ساہی،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ، ڈی ایچ اوڈاکٹر صوفیہ بلال،صدر پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن گوجرنوالہ ڈاکٹر عاشق انجم،سابقہ صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر زاہد جعفری، فوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیزنے دسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی طرف سے منعقدہ آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ دنیا بھر میں روزانہ 3سو سے زائد بچے خسرہ اور روبیلا جیسے موزی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار جاتے ہیں جو کہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے اردگرد ہر بچہ حفاظتی ویکسین سے محروم نہ رہے،ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ اورفوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیز نے بتایا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم 15 نومبر2021 سے 27 نومبر 2021تک جاری رہے گی، ضلع گوجرانوالہ میں 9ماہ سے 15سال تک کے 2121799 بچوں کو خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔