گکھڑ:رورل ہیلتھ سنٹرمیں3 ہفتوں سے منڈورا ویکسین غائب،شہری خوار

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر (مربوط) گکھڑ میں واقع کرونا ویکسی نیشن سنٹر میں تین ہفتوں سے منڈورا ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے مریض ذلیل وخوار ہو رہے ہیں اور ناقص حکومتی کارکردگی پر برستے نظر آرہے ہیں پہلے ٹیکے کے 28دن بعد ٹیکہ لگوانے کے پابند مریض تو خصوصاً پریشان ہو رہے ہیں ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے سنٹر کا متعلقہ عملہ بھی اپنی کرسیوں پر کم بیٹھتا ہے مریضوں کو درست طور پر گائیڈ بھی نہیں کیا جا رہا گکھڑ کے سماجی حلقوں نے حکومتی کارندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ایک ہنگامی مسئلہ ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن