کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے افغان رہنما سربراہ مصالحتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی ترقی‘ پائیدار امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔