پنڈی بھٹیاں( نامہ نگار ) انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں حافظ آباد گوجرانوالہ لاہور اور دیگر شہروںکو جانے اورآنے والی مسافر بسوں اور ویگنوں کا عملہ شہریوں سے من مانے کرائے وصول کر کے ان کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہا ہے۔کورونا ایس اوپیز کوہوامیں اڑاتے ہوئے ٹرانسپورٹرز زیادہ کمائی کے لالچ میں گاڑیوں میں غیر قانونی پھٹے لگا کر مسافروں کو جانوروںکی طرح ٹھونسا جاتا ہے۔ گاڑیوں میں خواتین کیلئے نشستیں بھی مخصوص نہیں کی گئیں۔اوور لوڈنگ ہونے کی وجہ سے چند کلو میٹر کا سفر بھی مسافروںکو عذاب نظر آتا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں سے اوور لوڈنگ کے خاتمہ کے بلند و بانگ دعوئے تو کئے جاتے ہیں مگر کارکردگی صرف دکھاوے تک ہی محدود ہے۔زائد کرایہ کی وصولی پر اگر کوئی مسافر ٹرانسپورٹ عملہ سے بحث کرتا ہے تو اسے عملہ بے عزت کرنے سے بھی گریز نہیںکرتا۔