گوادر (نامہ نگار) سکول نصاب کی نئی کتابوں کے بنڈلز سمندر میں لا کر پھینک دیئے گئے جو بوریوں میں بھرے گئے تھے لیکن وہاں گزرنے والے مسافروں یا پھر سمندر کی لہروں کی وجہ سے یہ کتابیں بوریوں سے نکل کر ساحل پر پھیل چکے ہیں۔ کتابوں کی بوریوں پر "گوادر جدید" کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں. کورس کے ان سینکڑوں غیر استعمال شدہ نئی کتابوں کو اس طرح سے سمندر کے کنارے لاکر ضائع کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیئے کہ یہ کتابیں کون سے سکول کی ہیں، اور اس کو یہاں لا کر ضائع کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔
گوادر سکول نصاب کی نئی کتابیں سمندر برد لہروں نے ساحل پر اچھال دیں
Nov 09, 2021