کوئٹہ (پی پی آئی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹوکا اجلاس پارٹی کے مرکزی دفتر میں صوبائی نائب صدر عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں صوبائی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میںمرکزی پارٹی کے فیصلے کے مطابق 2دسمبر 2021کے کوئٹہ میں عبدالصمدخان اچکزئی شہید کی 48ویں برسی کی مناسبت سے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ اور فیصلے کئے گئے جس کے مطابق مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم، جلسے کی تمام انتظامات کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گی۔