ملتان (سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز پر جماعت اسلامی نے بائیس کروڑ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا افسوس کی بات ہے کہ احتساب کی دعویدار موجودہ حکومت خود کرپٹ مافیا کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا شہر میں چینی نایاب ہے نوے روپے میں ملنے والی چینی اور پاؤڈر میں کوئی فرق نہیں۔بجلی کی قیمت پیٹرول آٹا گھی اس وقت سب انسان کی پہنچ سے دور ہے۔ ملک میں غربت اور افلاس کے ڈیرے ہیں جس کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ پینڈورا پیپرز کے بعد اب موجودہ حکمران عوام کے سامنے کھل چکے ہیں موجودہ وزیر اعظم کے تمام دعوی محض دعوی رہے جس کی وجہ سے آج ملک میں یہ حالات پیدا ہوئے۔
بازار میں چینی نایاب‘ 90 روپے میں ملنے والی چینی اور پاؤڈر میں کوئی فرق نہیں‘ صفدر ہاشمی
Nov 09, 2021