عائشہ گلا لئی نے پی ٹی آئی گلالئی کا نام تبدیل کرتے ہوئے جماعت صفہ رکھ لیا


تونسہ شریف(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف  گلالئی کی بانی و چیئرمین عائشہ گلالئی نے پارٹی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جماعت صفہ رکھ دیا ہے۔ انہوں نے پشاور سے تونسہ بذریعہ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ تحریک انصاف کا لفظ سن کر گالیاں دیتے ہیں پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے اس لیئے میں نے اپنی پارٹی کا نام جماعت صفہ رکھ لیا ہے اور الیکشن کمیشن میں بھی اس کی رجسٹریشن کروں گی۔

ای پیپر دی نیشن