میاں چنوں(نمائندہ نوائے وقت) معذور مزدور غربت سے تنگ آکر اپنے تین کمسن بچے فروخت کرنے نکل پڑاتفصیلات کے مطابق میاں چنوں محلہ رحمانیہ کے رہائشی غریب معذور مزدور غربت سے تنگ عبدالمجید نے کہا کہ دو دن سے میرے گھر میں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں دو دن سے بچے بھوکے ہیں میں ریڑھی لگاتا تھا لیکن میرے پاس پیسے نہ ہونے کہ وجہ سے میرا کام ٹھپ ہے۔ میں اپنے بچے فروخت کرنا چاہتا ہوں ان کی بھوک مجھ سے برداشت نہیں ہوتی میرا مکان بھی کرائے کا ہے جس کا کرایہ میں نے تین ماہ سے ادا نہیں کیا۔
غربت سے تنگ معذور شخص بچے فروخت کرنے نکل پڑا
Nov 09, 2021