اولمپکس میں شریک متعدد طلباء و طالبات فوڈ پوائزنگ کا شکار

Nov 09, 2021


ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) جنوبی پنجاب اولمپیکس سپورٹس میں شرکت کرنے والے متعدد طلبا و طالبات کھلاڑی ناقص خوراک کھانے کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن سے کنٹرول روم کو  مختلف ٹائم میں دوکالز موصول ہوئیں کہ دوپہر کا کھانا کھانے سے کچھ طلباء و طالبات کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے  جن کو قے آرہی ہے کنٹرول روم نے فوراً ایک ایمبولینس  روانہ کی جس نے تین مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا۔ پھر دوسری کال پر دوسری ایمبولینس بھیجی جس نے ایک مریض کو ہسپتال شفٹ کیا اور ایک مریض کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے دریں اثنا اطلاع ملنے پرڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید. اے ڈی سی آر احمد حسن رانجھا ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچ گئے  ڈپٹی کمشنر نے ناقص کھانا فراہم کرنے والوں کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔

مزیدخبریں