خواجہ غلام فرید کے عرس  پر 13 نومبر کوراجن پور میںمقامی تعطیل 

Nov 09, 2021


راجن پور ،کوٹ مٹھن،جام پور( خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت،نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس مبارک کے موقع پر 13 نومبر ہفتہ مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی کا اطلاق ضلع راجن پور کی ریونیو حدود تک ہوگا۔ تاہم امتحانات پر تعینات عملہ، ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاران اور عرس مبارک پر ڈیوٹی دینے والوں پر چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں