لاہور (سپیشل رپورٹر)ٹوٹل پارکو کے سی ای او مہمت سیلیپوگلو، منیجنگ ڈائریکٹر پارکو شاہد محمود خان، سی ای او پیکجز مال خرم رضا بختیاری اور دیگر معززین نے لاہور شہر کے اہم مقامات میں سے ایک پر موجودپاکستان کے پہلے ای وی چارجرکا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی نقل و حرکت کی طرف ترقی کی منازل کو معاونت فراہم کرنا ہے۔یہ نیا ای وی چارجنگ اسٹیشن ایک نئی ٹیکنالوجی کی شکل میں الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کو 'ریپڈ چارج' کے نام سے ایک ماحول دوست حل اور سہولت فراہم کرتا ہے۔