بچوں کا گاڑیاں،موٹرسائیکل لیکر سٹرکوں پر نکلنا خطرناک ہے: ایس اے حمید

Nov 09, 2021

 گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے ناتجربہ کار،کم عمربچوںاور بغیر ڈرائیونگ لائسنس یافتہ افرادکیلئے چیکنگ کا مناسب بندوبست کرے کہ بچوں کا گاڑیاں،موٹرسائیکل لیکر سٹرکوں پر نکلنا انتہائی خطرناک ہے ،اس کی روک تھام کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیںاِن خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی وچیئرمین پی ایچ ا ے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے چیف ٹریفک آفیسر میاں سہیل فاضل سے ملاقات کے دوران کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ سی ٹی اوکی جانب سے  حالیہ اٹھائے گئے اقدامات سے ٹریفک کی روانی میں بہت بہتری آئی ہے ،شہریوں کو چاہئیے کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوائیں اور اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے انسان دشمن شیطانی کھیل سے محفوظ رکھنے کیلئے اُن پر کڑی نظر رکھیں۔

مزیدخبریں