پشاور ‘ چینی 175روپے سے کم ہوکر 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی 

Nov 09, 2021

پشاور(بیورورپورٹ) پشاور میں چینی 175روپے فی کلو سے کم ہوکر 140روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ایف آئی اے کی جانب سے رام پورہ ، اشرف روڈ ، پیپل منڈی سمیت شہر کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے ڈیلرز او رذخیرہ اندوزوںکے خلاف کاروائی شروع کرنے اوران کی تفصیلات اکھٹی کرنے کے بعد ان میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے شدید خوف و ہرا س کے باعث ذخیرہ اندوزوں اور ڈیلرز نے سٹاک کو جلد سے جلد ختم کرنے کی کو ششیں شروع کردی ہیں ایک ہفتے کے دوران لاکھوں روپے کمانے والے ڈیلرز نے ایف آئی اے کی کاروائیوں کے باعث چینی سستی شروع کرنا شروع کر دی ہے چینی کی بوری 7ہزار 200روپے سے 6500روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ چینی کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات ہیں۔

مزیدخبریں