اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے زیراہتمام 18 ویں سالانہ ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب میں جینڈر ڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ (بینکس) کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس اہم تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور ایم ایم بی ایل کے پریذیڈنٹ اور سی ای او، غضنفر عزام کو ایوارڈ پیش کیا۔ اس سلسلے میں سی ایف اے کی سینئر پروفیشنلز کی جیوری میں سی ایف اے کی منیجنگ ڈائریکٹر، پاک برونائی انویسٹمنٹ، عائشہ عزیز، منیجنگ پارٹنر ایسنڈ کنسلٹنگ ،کنور اے سعید اور ہیڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ، پاک برونائی انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ/سابق بورڈ ممبر، سی ایف اے سوسائٹی پاکستان ، صدف شبیر کی شمولیت کے ساتھ کاروباری اور مالیاتی اداروں کی جانب سے اندراج کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔"
موبی لنک مائیکروفنانس بینک نے جینڈ رڈائیورسٹی ایٹ ورک پلیس ایوارڈ جیت لیا
Nov 09, 2021