شاعرمشرق نے   مسلمانوں میں خودی کو بیدار کیا ‘ محمد اکمل مدنی‘کاشف بوسن

ملتان(سماجی رپورٹر)چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے9نومبر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی فکر سے وابستگی کا تقاضا یہ ہے کہ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور انہوں نے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے آج سے کئی سال پہلے پیش کیا تھا۔ حافظ کاشف بوسن،چیف آرگنائزر ملک سلطان محمود،نائب صدر علامہ عنایت اللہ رحمانی،نائب صدر مولانا مختار راٹھور،نائب صدر ایڈووکیٹ اطہر شاہ بخاری،نائب صدر مولانا عون نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعرمشرق نے غلامی سے نجات، ترقی اور خوشحالی کیلئے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی کو بیدار کیا، اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کیلئے نسخہ کیمیا ہے،ر ملک عمران یوسف،جنرل سیکرٹری شیخ حمید،ڈویڑنل صدر حافظ ظفر قریشی،سنٹرل ایگزیکٹیوشیخ صلاح الدین،ممبر سپریم کونسل بابو نفیس انصاری نے کہا کہ  نوجوان خود کو اقبال کے افکار اور نظریات کے سانچے میں ڈھالیں

ای پیپر دی نیشن