میپکو کے 6افسران وملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری

 ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 6افسران وملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ میپکو سیکنڈسب ڈویڑن ساہیوال کے لائن سپریٹنڈنٹIغلام مصطفی  دو سال کے لئے لائن سپریٹنڈنٹIIکے عہدے پر تنزلی اور لائن مین IIلیاقت کی دو سال کے لئے اسسٹنٹ لائن مین کے عہدے پر تنزلی کردی ہے۔ 132KVہڑپہ گرڈاسٹیشن کے ایس ایس او IIراشد خان کے موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے تین درجہ تنزلی، خیرپورسادات سب ڈویڑن مظفرگڑھ کے لائن سپریٹنڈنٹ Iنذیراحمد کے موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دودرجہ کمی کی گئی ہے۔ ایس ڈی او محمد عمران شیخ یس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویڑن کوٹ ادو ممتاز الہیٰ  کی ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن