انسداد ڈینگی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں: ظہیر الدین

Nov 09, 2021

لاہور( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ بھرپور عوامی آگاہی مہم چلاتے ہوئے ڈینگی پر قابو پانے کے سلسلے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد بھی موجود تھے۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نے انسداد ڈینگی اقدامات اور سرویلنس سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے پر رواں سال 150دکانداروں وافراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں