چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ہائیکورٹ میں والد کے گلے لگ کے روتا رہا 

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے جا کی درخواست پر زیر حراست ملزم نوید پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔ ملزم احاطہ عدالت میں والد کے گلے لگ کر روتا رہا۔ ملزم باپ کے گھٹنے پکڑ کر معافی مانگتا رہا۔ ملزم کا والد بیٹے کو دلاسے دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہے۔ باپ نے پولیس کے خلاف بیٹے کو حبس بے جا میں رکھنے کی درخواست دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن