کووڈ19 سے زیادہ کووڈ18 نے تباہی مچائی:حسن مرتضیٰ

Nov 09, 2021

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر اتنی تباہی کووڈ 19نے نہیں کی جتنی "کووڈ 18"نے کی ہے۔دوسرے ملکوں سے مہنگائی کا موازنہ کرنیوالے چلو بھر پانی میں ڈوبنے کو بھی تیار نہیں۔یہ عوام کو اذیت میں مبتلا کر کے خوش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم کو ایک اور بجلی کا جھٹکا مارنے کی تیاری ہو رہی ہے۔آئی ایم ایف سے کیے جانیوالے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے۔پیپلز پارٹی نا اہلوں کے ٹولے کو ہر سطح پر بے نقاب کریگی۔

مزیدخبریں