دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمد حفیظ دستبردار

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی ٹوٹنی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔سیریز کے تینوں میچز 19، 20 اور 22 نومبر کو ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک قومی اسکواڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم سے گفتگو کے بعد اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لیے سیریز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوجوان بیٹرز حیدر علی اور خوشدل شاہ کے علاوہ ان فارم بیٹر افتخار احمد کو مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،افتخار احمد،عماد وسیم،خوشدل شاہ،محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان،محمد وسیم جونیئر اور وکٹ کیپر سرفراز احمد شامل ہیں۔اس کے علاوہ عثمان قادر،شاہین شاہ آفریدی،شاہنواز دہانی اور شعیب ملک شامل ہیں۔دورے میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے علاوہ تمام ٹیم مینجمنٹ کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...